امریکہ میں روبوٹ سے چلنے والا ڈرون تیاری کے آخری مراحل میں

امریکہ میں روبوٹ سے چلنے والا ڈرون تیاری کے آخری مراحل میں


واشنگٹن (نیٹ نیوز) ایکس فورٹی سیون بی نامی اسٹیلتھ ڈرون پر پانچ برس سے کام جاری ہے۔ یہ ڈرون پہلے سے پروگرام شدہ مشن پر جائے گا اور مشن پورا ہوتے ہی آپریٹر کی ہدایات پر واپس آ جائے گا۔ اس ڈرون میں طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہو گی۔ یہ مصنوعی ذہانت سے کام کرے گا۔ یہ امریکی فوج کا روبوٹ سے چلنے والا پہلا ہتھیار ہو گا۔