استور: جیپ دریائے تری شنگ میں جا گری، 4 مسافر جاںبحق، 3 زخمی


استور (ثناءنیوز) استور میں مسافر جیپ دریائے تری شنگ میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر جیپ رامن پور سے زیپور جا رہی تھی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری۔ جیپ میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 4 شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاںبحق افراد کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور منتقل کیں جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید ایک شخص دم توڑ گیا۔