آسٹریلوی تاریخ کی سب سے بڑی کریڈٹ کارڈ کی چوری

آسٹریلوی تاریخ کی سب سے بڑی کریڈٹ کارڈ کی چوری


سڈنی (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کی تاریخ میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والا سب سے بڑا فراڈ منظر عام پر آ گیا۔ رومانیہ کے ایک گروہ نے لاکھوں آسٹریلوی باشندوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کر دیا۔ دارالحکومت کینبرا میں پولیس کے سائبر کرائم یونٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مجرموں کے گروہ نے پانچ لاکھ آسٹریلوی باشندوں کے کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری کر کے انہیں تین کروڑ ڈالر سے محروم کر دیا۔ گروہ نے ہانگ کانگ، آسٹریلیا، یورپ اور امریکہ میں اس ڈیٹا کو استعمال کیا۔