آرمی چیف اور وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر پرسوں برسلز جائیںگے‘ حنا‘ ہلیری سے ملیں گی


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر‘ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی 3 اور 4 دسمبر کو برسلز کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ پاکستانی وفد برسلز میں نیٹو اور یورپی یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی 4 دسمبر کو امریکہ کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات ہو گی۔ آرمی چیف برسلز میں موجود امریکی اور یورپی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔